پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

پشاور زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو 24 رنز سے شکست دی

عثمان قادر کی شاندار بولنگ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست پر مجبور کیا، ول اسمیڈ کی 60 گیندوں پر 99 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی (فوٹو ٹویٹر)

لاہو ر:
پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 22واں میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس کا ٹاس پشاور زلمی کے حق میں رہا۔ جس پر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز

پشاور زلمی کے 186 رنز ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ رہا کیونکہ 24 اور 29 کے مجموعی اسکور پر دو اہم کھلاڑی آؤٹ ہوئے، بعد ازاں سرفراز احمد نے ول اسمیڈ کے ساتھ ذمہ دارانہ شراکت داری کرنے کی کوشش کی تو کپتان سرفراز 82 کے مجموعی اسکور پر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس دوران دوسرے اینڈ پر موجود ول اسمیڈ نے اپنی نصف سنچری اسکور کر کے ٹیم کو جیت کے قریب لے جانے کی کوشش کی۔
Load Next Story