وزیراعظم کے خلاف غیر مناسب ٹرینڈ پر وفاقی وزیر اعجاز شاہ آبدیدہ ہوگئے
آئی بی کا سربراہ رہا مگر کبھی کسی وزیر اعظم کے خلاف ایسی مہم نہیں دیکھی، وفاقی وزیر
کراچی:
وفاقی وزیر برائے انسدادِ منشیات (اے این ایف) اعجاز شاہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈ دیکھ کر آبدیدہ ہوئے اور کہا کہ انہوں نے ماضی میں کبھی کسی وزیراعظم کے خلاف ایسی مہم نہیں دیکھی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزرا نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے خلاف جاری مہم اور ٹرینڈ پر تشویش کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر برائے اینٹی نارکوٹکس اعجاز شاہ اس معاملے پر جذباتی ہوئے اور کہا کہ میں خود بھی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کا سربراہ رہا ہوں کبھی منتخب وزیر اعظم کے خلاف ایسی مہم نہیں دیکھی۔
اس موقع پر وفاقی وزرا نے سوشل میڈیا پر عمران خان کے خلاف جاری مہم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے لیے سخت قوانین کے نفاذ پر اتفاق کیا۔ کابینہ اراکین نے اتفاق کیا کہ وزیر اعظم اور فیملی پر ذاتی حملے کسی صورت بھی تہذیب یافتہ معاشرے کی عکاس نہیں ہے۔ وزرا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وزیراعظم اور اہل خانہ کے خلاف مہم دیکھ کر بہت زیادہ دکھ ہوا۔
کالا باغ ڈیم منصوبے پر کابینہ کمیٹی بنانے کی تجویز مسترد
دریں اثنا وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے کالا باغ ڈیم منصوبے کا معاملہ کابینہ اراکین کے سامنے رکھتے ہوئے کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا، جس پر کابینہ اراکین نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں انتخابات ہونے جارہے ہیں، اس معاملے پر پہلے ہی مخالفت کا سامنا ہے، کالا باغ کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دینے کا مناسب وقت نہیں ہے۔
وزیراعظم کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
دوسری جانب وزیراعظم کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر گرفتار ہونے والے ملزم صابر محمد ہاشمی کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عدالت میں پیش کیا، جس پر جج نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔