فیٹف کا اجلاس 4 مارچ کو طلب پاکستان زیربحث آئے گا
24، 25فروری کو ریویو بورڈ اجلاس میں پاکستان پر سفارشات مرتب ہونگی
فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس 4 مارچ کو پیرس میں ہوگا جب کہ ذرائع نے تصدیق کردی کہ پیرس اجلاس میں پاکستان زیربحث آئے گا۔
فیٹف اجلاس سے پہلے فیٹف کے انٹرنیشنل کو آپریشن ریویو بورڈ کا اجلاس 24، 25فروری کو ہوگا، جس میں پاکستان پر سفارشات مرتب کی جائیں گی یہی سفارشات فیٹف اجلاس کے سامنے رکھی جائیں گی۔
پاکستان نے فیٹف کی طرف سے متعین کردہ 27 میں سے 26 اہداف مکمل کرلیے تھے، اسکے بعد اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے 7 مزید اہداف دے دیے گئے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے تمام اہداف پر کام جاری ہے، پاکستان نیک نیتی سے اہداف پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔