حکومت نہیں چاہتی تو ہمیں بھی ملاقات کا شوق نہیں ترجمان سمیع الحق

حکومتی کمیٹی نے طالبان رابطہ کارکمیٹی کے ساتھ اکوڑہ خٹک میں میٹنگ کرنی تھی، مولانا سیدیوسف شاہ

حکومتی کمیٹی نے طالبان رابطہ کارکمیٹی کے ساتھ اکوڑہ خٹک میں میٹنگ کرنی تھی، مولانا سیدیوسف شاہ ۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام(س)کے سربراہ مولاناسمیع الحق کے ترجمان نے کہاہے کہ قوم کی بھلائی اورامن کیلیے حکومتی کمیٹی سے باربارملنے کی خواہش ظاہر کی، اگرحکومتی کمیٹی ہم سے نہیں ملنا چاہتی تو ہمیں بھی ان سے ملنے کا کوئی زیادہ شوق نہیں ہے۔


ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ ہم چاہتے ہیںکہ ملک میں امن قائم ہوتاکہ خون ریزی ختم ہو سکے ۔ طالبان رابطہ کارکمیٹی کے رکن مولانا سیدیوسف شاہ نے ایکسپریس کوبتایاکہ حکومتی کمیٹی نے طالبان رابطہ کارکمیٹی کے ساتھ اکوڑہ خٹک میں میٹنگ کرنی تھی جس میں دونوں اطراف سے جنگ بند پر فیصلہ ہونا تھالیکن ایف سی اہلکاروںک ی شہادت کے بعدحکومتی کمیٹی نے ہمارے ساتھ مل بیٹھنے سے انکارکردیاتھاجس پرہماری ٹیم کے سربراہ مولاناسمیع الحق نے بھی حکومتی ٹیم سے ملاقات سے انکار کردیاہے۔
Load Next Story