نادیہ خان مارننگ شو کی کوئین ہیں لیکن لوگ میرا شو زیادہ پسند کرتے ہیں شائستہ لودھی

اداکار اور اداکاراؤں کے ساتھ کئی سیاستدان بھی رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگوانے آتے ہیں، شائستہ لودھی

شرمیلا فاروقی کو نادیہ خان سے اپنا جھگڑا ختم کردینا چاہئے ، شائستہ لودھی فوٹوفائل

ISLAMABAD:
مارننگ شو کی میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ نادیہ خان مارننگ شوز کی کوئین ہیں لیکن لوگ میرا شو دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

شائستہ لودھی حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو ''جشن کرکٹ'' میں شریک ہوئیں۔ شو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ پلاسٹک سرجری کے شعبے کے مقابلے مارننگ شو کی میزبانی میں زیادہ پیسہ ہے۔ انہوں نے اپنے بھائی ساحر لودھی کو خود سے زیادہ مشہور اور باصلاحیت قراردیتے ہوئے کہا کہ ساحر لودھی شاہ رخ خان کی نقل نہیں کرتے۔

شائستہ لودھی نے کہا میں اس بات کا اعتراف کرتی ہوں کہ نادیہ خان مارننگ شوز کی کوئین ہیں لیکن پی ٹی وی پر میرا شو نادیہ خان کے شو سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔


شائستہ لودھی نے شرمیلا فاروقی اور نادیہ خان کے درمیان اختلافات پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ شرمیلا فاروقی کو نادیہ خان سے اپنا جھگڑا ختم کردینا چاہئے۔ لیکن نادیہ خان اتنی بھی معصوم نہیں کہ انہوں نے کوئی شرارت نہ کی ہو۔

شائستہ لودھی سے جب سوال پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے عمران خان سے زیادہ ایماندار سیاستدان کبھی نہیں دیکھا؟ اس سوال کے جواب میں شائستہ نے کہا نہیں میں نے عمران خان سے زیادہ ایماندار سیاستدان دیکھا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ ایماندار سیاستدان کون ہے۔ شائستہ لودھی نے کہا کہ نواز شریف عمران خان سے زیادہ اچھے سیاستدان نہیں تھے۔

مارننگ شو کی میزبان نے بتایا کہ کئی اداکار اور اداکاراؤں کے ساتھ کئی سیاستدان بھی ان سے رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگوانے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا ماہرہ خان کو بھی تمغہ امتیاز ملنا چاہئے۔

میزبان نے شائستہ سے پوچھا اگر آپ کو ہمایوں سعید کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تو آپ قبول کریں گی؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا نہیں کیونکہ وہ فلم میں کام کرنا نہیں چاہتیں۔ شائستہ لودھی نے عامر لیاقت کی حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیوز کو ''کیوٹ'' قرار دیا۔
Load Next Story