وزیر صحت کے اسپتالوں کے اچانک دورے سہولیات کا جائزہ

اسپتالوں کی حالت بہتر ہوگی تو عوام کو ریلیف ملے گا، عوام کا پیسہ عوام کے فلاح پر خرچ ہونا چائیے، وزیر صحت

اسپتالوں کی حالت بہتر ہوگی تو عوام کو ریلیف ملے گا، عوام کا پیسہ عوام کے فلاح پر خرچ ہونا چائیے، وزیر صحت ۔ فوٹو : فائل

وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے اسپتالوں کے اچانک دورے کیے اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

وزیر صحت تیمور جھگڑا نے پشاور میں واقع 4 اسپتالوں کا اچانک دورہ کیا، مولوی جی اسپتال میں او پی ڈی کیلئے لگائے گئے خودکار ٹوکن سسٹم پر انتظامیہ کی تعریف کی، وزیر صحت مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے بھی ملے اور اسپتال کے بارے میں ان کی رائے جانی۔


صفوت غیور چلڈرن اسپتال کے نکاسی آب کے مسئلے کے فوری حل کیلئے ہدایات جاری کیں، نصیراللہ بابر اسپتال میں کی گئی تعمیری و انتظامی اصلاحات پر ایم ایس کو داد دی، اسپتال فارمیسی کا دورہ کیا، صفائی کرنے والے اہلکاروں سے بھی ملے۔

ہشتنگری میں واقع میٹرنٹی اسپتال بھی گئے جہاں درکار ضروری سہولیات کی دستیابی کے احکامات جاری کیے، اسپتالوں کے نرسنگ اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے مسائل سنے۔

اس موقع پر تیمور جھگڑا نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ کو اگر معاشی خودمختاری دی جائے تو وہ بہت کچھ کرسکتے ہیں، عوام کا پیسہ عوام کے فلاح پر خرچ ہونا چائیے، اسپتالوں کو باختیار بناکر ہی انتظامیہ سے کام لیا جاسکتا ہے، اسپتالوں کی حالت بہتر ہوگی تو عوام کو ریلیف ملے گا۔
Load Next Story