پلاسٹک کی بوتل میں منہ پھنسانے والے چیتے کے بچے کوآزادی مل گئی

چیتا کا بچہ پانی پینے کے بعد پلاسٹک کی بوتل منہ سے نہیں ہٹا سکا

چیتے کے بچے کے منہ سے پلاسٹک کی بوتل ہٹانے کےلئے30افراد کی ٹیم نے کوششیں کیں:فوٹو:سوشل میڈیا

ISLAMABAD:
منہ پرپلاسٹک کی بوتل پھنسنے سے پریشان چیتے کے بچے کوآزادی مل گئی۔

پانی پینے کے چکرمیں پلاسٹک کی بوتل میں منہ پھنسا لینے والے چیتے کے بچے کوبالآخر رہائی مل گئی۔

مہاراشٹرمیں چیتے کے بچے نے پانی کی بڑے سائز کی بوتل سے پانی توپی لیا لیکن اس کے بعد منہ نہ نکال سکا اورپھنس گیا۔ ایک سال عمر کے چیتے کے بچے کے منہ پرپھنسی پلاسٹک کی بوتل ہٹانے کے لئے 30 افراد کی ٹیم نے 48 گھنٹوں تک محنت اورکوشش کی جس کے بعد اس کی جان پلاسٹک کی بوتل سے چھوٹی۔


چیتے کے بچے کوبوتل کے ساتھ پریشانی کے عالم میں بھاگتے دیکھ کرایک شخص نے ویڈیوبنائی تھی جوسوشل میڈیا پروائرل ہوئی۔



ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ جنگلات کی ٹیم نے چیتے کے بچے کوتلاش کیا اورپلاسٹک کی بوتل سے آزادی دلائی۔
Load Next Story