ٹی وی اسکرین کے ’’چاچا کرمو ٹائم پیس‘‘ منیر ظریف طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

مرحوم کی عمر تقریباً 80سال تھی۔ انہوں نے1968ء میں فلم ’’سجن پیارا‘‘ سے کیریئر کا آغاز کیا

مرحوم کی عمر تقریباً 80سال تھی۔ انہوں نے1968ء میں فلم ’’سجن پیارا‘‘ سے کیریئر کا آغاز کیا ۔ فوٹو: فائل

فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے معروف اداکار اور معروف کامیڈین منیر ظریف طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔


مرحوم کی عمر تقریباً 80سال تھی۔ انہوں نے1968ء میں فلم ''سجن پیارا'' سے کیریئر کا آغاز کیا جس کے ڈائریکٹر کیفی تھے۔ انھیں اصل شہرت پی ٹی وی کے ڈرامہ سونا چاندی کے کردار ''چاچا کرمو ٹائم پیس '' سے ملی۔ انہوں نے 200سے زائد فلموں اور بیشمار ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔ وہ اداکار منور ظریف مرحوم کے بڑے بھائی تھے۔ منیر ظریف نے پسماندگان میں بیوہ اور 3 بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ ان کو ٹیگور پارک لاہور کے نزدیکی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔
Load Next Story