حکومت امن وامان پرمصلحت سے کام نہیں لے گی شرجیل میمن
صوبے میں دہشت گردی کی لہر سے اچھی طرح واقف ہے،وزیر اطلاعات سندھ
سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت امن وامان کے معاملے میں کسی مصلحت سے کام نہیں لے گی۔
صوبے میں دہشت گردی کی لہر سے اچھی طرح واقف ہے،پولیس اور رینجرز کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے فری ہینڈ دے دیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کافی تعداد میں آپریشن کے دوران سخت گیردہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیاں کی ہیں،کراچی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن آخر ی دہشت گرد کی گرفتاری تک جاری رہے گا۔