عراق 10 کار بم دھماکے 19 افراد ہلاک 84 زخمی

بغداد میں 4 بم دھماکوں میں 10 شہری ہلاک اور 30 زخمی ہوئے، حلہ، مصیب، سکندریہ میں بھی 9 افراد مارے گئے

عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکے سے تباہ عمارت کے قریب رضا کار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

عراق میں 10کاربم دھماکوں کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور84 زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بغداد میں 4مختلف مقامات پر بم دھماکے ہوئے جس میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔


ہلہ شہر میں مزید 3 کار بم دھماکے ہوئے جس میں 5 شہری ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔ مصیب اور سکندریہ میں2اورکار بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔ عراق میں رواں ماہ پرتشدد واقعات میں 480 افراد مارے گئے ہیں۔ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ اے ایف پی کے مطابق عراقی شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے عراقی حکومت کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے اس پر سخت تنقید کی اور عراقی رہنمائوں کو ظالم بھی قراردیااور عراقی عوام سے کہا کہ وہ 2ماہ بعد ہونیوالے پارلیمانی انتخابات میں بھرپور شرکت کریں تاکہ بدعنوان لوگوں کے ہاتھوں میں حکومت پھر نہ چلی جائے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے خودکو عراق اور اسلام کیلیے وقف کردیا ہے۔
Load Next Story