روس یوکرین پرحملے کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے امریکی صدر

روس فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں فوجی کارروائی کرسکتا ہے، امریکی صدرجوبائیڈن

یوکرین کے مسئلے کا سفارتی حل اب بھی موجود ہے،جوبائیڈن:فوٹو:فائل

امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ روس یوکرین پرحملے کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ روس یوکرین پرحملے کے لئے بہانہ تلاش کررہا ہے اور فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ روس کسی بھی وقت فوجی کارروائی کرسکتا ہے تاہم مسئلے کا سفارتی حل اب بھی ممکن ہے۔


روس کا کہنا ہے کہ یوکرین پرحملے کے دعوے بے بنیاد ہیں اورامریکا کشیدگی کوہوا دے رہا ہے۔

اس سے قبل روس نے یوکرین سے کچھ فوجی واپس بلانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن یوکرین کے صدر اورامریکا نے روسی دعوے کومسترد کرتے ہوئے کہاتھاکہ روسی فوجیوں کی واپسی کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

 
Load Next Story