ڈوبنے والے غریب ماہی گیروں کے اہلخانہ کی امداد کی جائے

حکومت ماہی گیروں کی لانچوں اور کشتیوں میں حفاظتی آلات نصب کرے،محنتی۔

شاہی سیدکا واقعے پر اظہار افسوس، پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کا اظہار تعزیت ۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD:
جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے ابراہیم حیدری میں لانچ الٹنے کے حادثے میں جاںبحق ہونے والے غریب ماہی گیروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سمندر میںڈوبنے والے غریب ماہی گیروں کے اہل خانہ کی مالی امداد کی جائے،انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ آئندہ ایسے حادثات سے بچنے کیلیے حکومت ماہی گیروں کی لانچوں اور کشتیوں میں حفاظتی آلات نصب کرے۔


علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے ابراہیم حیدری میں لانچ ڈوبنے کی وجہ سے ماہی گیروں کی ہلاکت، لاہور میں فیکٹری میں آتش زدگی کی وجہ سے بڑی تعداد میں مزدوروں کے جھلس کر ہلاکت اور ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں اور تباہی پر اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا کہ قدرتی آفات اور حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعا کریں، دریں اثناء پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری تاج حیدر، قادر پٹیل،نجمی عالم اور سعید غنی نے مطالبہ کیا ہے کہ مرحوم ماہی گیروں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story