ملک میں گزشتہ ماہ ڈھائی ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ تعداد 1لاکھ 61 ہزار ہوگئی
ایس ای سی پی میں جنوری کے دوران رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے
RAWALPINDI:
سیکیورٹی ایکس چینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) کے پاس جنوری میں دو ہزار 448 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جس کے بعد کمپنیوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار تک پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوری کے دوران رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے، 62 فیصد کمپنیاں بطور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیز رجسٹرڈ ہوئیں جب کہ 36 فیصد کمپنیاں بطور سنگ 8 ممبر رجسٹرڈ ہوئیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق اب ان کے پاس رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 60 ہزار989 ہوگئی ہے۔