افغانستان میں انتظامیہ کی ساری کوششیں ناکام کنویں میں 3 روز سے پھنسا بچہ جاں بحق
وزارت داخلہ کے سینئر مشیر انس حقانی نے تصدیق کی کہ 5 سالہ حیدر ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہوگیا
LOS ANGELES:
افغانستان کے جنوب میں واقع ایک گاؤں میں کنویں میں تین روز سے پھنسا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی صوبہ زابل کے قحط زدہ گاؤں شوک کے ایک کنویں میں بجہ جا گرا تھا۔ امدادی کارکنوں نے واقعہ کے فوراً بعد بچے کو نکالنے کے لیے ہنگامی سرگرمیاں کا آغاز کردیا تھا۔
گزشتہ ورز تک حکام نے بتایا تھا کہ 5 سالہ حیدر اب بھی زندہ ہے لیکن بعدازاں انہوں نے اعلان کیا کہ حیدر جانبر بچ نہیں سکا۔
اس حوالے سے وزارت داخلہ کے سینئر مشیر انس حقانی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بچے کی موت کے حوالے سے کہا کہ '5 سالہ حیدر ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہوگیا'۔
اس سے قبل زابل پولیس کے ترجمان ذبیح اللہ جوہر نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم کو ایک نئی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ایک چٹان کی وجہ سے مزید کھودائی تقریباً ناممکن ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ مزید کھودنے کی صورت میں بچے پر مٹی گر سکتی ہے اس لیے ہم احتیاط سے کام کر رہے ہیں۔