کنویں میں پھنسے بچے کی موت پر ملا عمر کے بیٹے زارو قطار رو پڑے

موجودہ نائب سربراہ اور ملٹری آپریشنز کے سربراہ ملایعقوب ریسکیو آپریشن کے انچارج تھے

5 سالہ حیدر گزشتہ 3 دنوں سے تقریباً 33 فٹ کی گہرائی میں پھنسا ہوا تھا—فوٹو: ٹوئٹر اکاؤنٹ

افغانستان کے صوبے زابل میں کنویں میں 3 روز سے پھنسے 5 سالہ بچے کی موت پر افغان وزیر دفاع اور طالبان کے بانی امیر ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب زاروقطار رو پڑے۔

واضح رہے کہ 5 سالہ حیدر گزشتہ 3 دنوں سے تقریباً 33 فٹ کی گہرائی میں پھنسا ہوا تھا اور ریسکیو ٹیم موبائل فون کے کیمرے کی مدد سے بچے کی حالت کو مانیٹر کر رہی تھی۔

افغان وزیر دفاع ملا یعقوب اور طالبان رہنما انس حقانی نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کی مسلسل نگرانی کی تاہم جب تک ریسکیو ٹیم بچے تک پہنچی وہ جاں بحق ہو چکا تھا۔




طالبان کے بانی امیر ملا عمر کے بیٹے موجودہ نائب سربراہ، ملٹری آپریشنز کے سربراہ اور عبوری وزیر دفاع ملا یعقوب اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے ملا یعقوب کی روتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔ ملایعقوب ریسکیو آپریشن کے انچارج تھے اور دن و رات ہنگامی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے تھے۔
Load Next Story