بھارت اور یو اے ای کے مابین معیشت کو فروغ دینے کیلئے بڑے تجارتی معاہدوں پر دستخط
معاہدے کی رو سے تجارتی سامان پر 80 فیصد محصولات کی چھوٹ ہوگی، تجارت حجم 5 برس میں 100 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا
بھارت اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری پر مبنی 'سنگ میل' کے حامل معاہدوں پر دستخط ہوگئے جس کے دونوں ممالک کے تجارتی سامان پر 80 فیصد محصولات کی چھوٹ ہوگی۔
غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سالانہ تجارت 5 برس کے اندر 100 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان کی ورچوئل موجودگی میں دونوں ممالک کے سینئر عہدیداروں نے معاہدے پر دستخط کیے۔
خیال رہے کہ بھارت پہلے ہی یو اے ای کا ایک بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ سرکاری اماراتی خبر رساں ایجنسی نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے حوالے سے بتایا کہ معاہدے پر دستخط 'دو طرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے'۔
بھارتی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے کہا گیا کہ جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ (سی ای پی اے) سے توقع ہے کہ سالانہ دو طرفہ غیر تیل پر مبنی تجارت آئندہ 3 سے 5 برس میں 60 ارب سے 100 ارب ڈالر تک بڑھ جائے گی۔
اماراتی وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت نے غیرملکی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کا بہت بڑا معاہدہ ہوا اور اس سے مزید کاروباری مواقع کے دروازے کھلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدہ کے تحت متحدہ عرب امارات اور بھارت کے سامان پر 80 فیصد محصولات ختم کردی گئی ہیں جبکہ تمام محصولات کو آئندہ 10 برس کے اندر ختم کیا جائے گا۔