یورپی یونین پاکستانی برآمدات کا سب سے بڑا درآمد کنندہ

رواں برس60سالہ سفارتی تعلقات کاجشن ہوگا،ای یو سفیر انڈرولا کامینارا

رواںبرس60سالہ سفارتی تعلقات کاجشن ہوگا،ای یو سفیرانڈرولاکامینارا ۔(فوٹو: فائل)

کراچی:
یورپی یونین (ای یو) کی سفیر برائے پاکستان انڈرولا کامینارا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین پاکستانی برآمدات کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔

یورپی یونین کی سفیر برائے پاکستان انڈرولا کامینارا نے کہا کہ یورپی یونین پاکستانی برآمدات کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے جس میں اس کا حصہ پاکستان کی درآمدات کا35 فیصد ہے جب کہ پاکستان کی برآمدات 16 فیصد امریکا اور 6 فیصد چین جا رہی ہیں۔


چیئرمین اکرام سہگل کے زیر صدارت کراچی کونسل برائے فارن ریلیشن (کے سی ایف آر)کے تحت منعقدہ وبینار سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے قیام کا بنیادی مقصد اکنامک اور مانیٹری سسٹمز کے ذریعے یورپی ممالک اور دنیا دونوں میں امن کا فروغ ہے تاکہ سرحدوں اور رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے تجارت، ٹیکنالوجی، سائنسی ڈیولپمنٹ، مسابقتی گلوبل مارکیٹ اور سماجی ترقی کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال دو طرفہ سفارتی تعلقات کے 60 برس مکمل ہونیکا جشن منایا جائیگا۔ آئندہ برسوں میں پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلیے یورپی یونین بڑی مارکیٹ ثابت ہو سکتی ہے۔
Load Next Story