برطانیہ میں3 دہائیوں کا خطرناک طوفان8 افراد ہلاک
محکمہ موسمیات نے انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اورویلز کے لئے سیلاب کی وارننگ جاری کردی
تین دہائیوں میں آنا والا خطرناک ترین سمندری طوفان یونس برطانیہ کے ساحلی علاقے کارن وال سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف مقامات پردرخت اوردیواریں گرنے کے واقعات میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
122 میل فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے لوگوں گھروں میں محصورہوگئے اور سیکڑوں صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ لندن کے مشہوراو2 ارینا کی چھت کا ایک حصہ بھی تیز ہواؤں کے باعث اڑ گیا۔
طوفانی ہواؤں سے عمارتوں، مکانوں اورگاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں اور کئی سڑکوں کو بھی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ طوفان کے باعث متعدد علاقوں میں ٹرین سروس بھی معطل رہی۔ کارن وال، سمرسٹ، برسٹل اور ڈیون میں اسکولز بند کر دئیے گئے۔
محکمہ موسمیات نے طوفان کے بعد انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز کیلئے سیلاب اور شمالی انگلینڈ میں برفباری کی یلو وارننگ جاری کی گئی ہے جب کہ امدادی کارروائیوں کے لئے فوج کو تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔