ٹک ٹاک کے جنون میں ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا
20 سالہ شہزاد انٹر میڈیٹ کا اسٹوڈنٹ تھا اور سیر کے لئے دریائے جہلم آیا تھا، چچا کا بیان
HYDERABAD:
ٹک ٹاک بناتے ہوئے 20 سالہ نوجوان پاؤں پھسلنے کے باعث دریا میں جاگرا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور جان لے لی، اور انٹرمیڈیٹ کا طالب علم 20 سالہ نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے دریائے جہلم میں گرگیا۔ حادثہ دریائے جہلم اولڈ برج پر پیش آیا۔
نوجوان شہزاد کے چچا کے بیان کے مطابق گھر میں شہزاد کی بھانجی کی شادی تھی، اور وہ شادی پر آئے اپنے کزنوں کے ساتھ دریائے جہلم پر سیر کے لیے آیا تھا، اور ٹک ٹاک بناتے ہوئے پاؤں پھسلنے کی وجہ سے دریا میں جا گرا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے رضا کار اور پولیس ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئیں تاہم تاحال شہزاد کی لاش نہیں مل سکی اور اس کی تلاش جاری ہے۔