آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے بھر پور تیاری کر رہے ہیں بیٹنگ کوچ

کوشش ہے کہ پہلے ٹیسٹ سے قبل کھلاڑی طویل طرز کی کرکٹ کی مکمل تیاری کرلیں، محمد یوسف

کوشش ہے کہ پہلے ٹیسٹ سے قبل کھلاڑی طویل طرز کی کرکٹ کی مکمل تیاری کرلیں، محمد یوسف

LONDON:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ و سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے بھر پور تیاری کر رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی تربیتی کیمپ میں مقاصد کے حصول کے لیے کاوشیں کر رہے ہیں، ہفتہ کو کھیلے جانے والے میچ سیناریو میں پریکٹس کا مقصد کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری کرانا ہے،ہماری کوشش ہے کہ پہلے ٹیسٹ سے قبل کھلاڑی طویل طرز کی کرکٹ کی مکمل تیاری کرلیں۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ 90 اوورز کی بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی جارہی ہے،امید ہے اگلے چند روز میں بیٹرز کو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری میں بھرپور مدد ملے گی۔
Load Next Story