سوچی اولمپکس میں پاکستان کے محمد کریم نے بھارتی اسکائر کو شکست دیدی

محمد کریم نے پہلے مرحلے کافاصلہ ایک منٹ اور43.44اسکینڈز جبکہ دوسرے مرحلے کا فاصلہ ایک منٹ 43.97سیکنڈزمیں طے کیا۔

جائنٹ سلیلوم ایونٹ کے پہلے مرحلےمیں 30 اوردوسرے میں 8 اسکائرزفنشنگ لائن تک بھی نہ پہنچ سکے. فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے محمدکریم نے اسکی انگ کے جائنٹ سلیلوم ایونٹ میں اپنا ریکارڈ بہتربناتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں بھی بھارتی اسکائر کو پیچھے چھوڑ دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سوچی سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی واحد امید اسکائرمحمدکریم نےجائنٹ سلیلوم ایونٹ میں متاثرکن کارکردگی پیش کی اور109 اسکائرز میں 71ویں نمبرپررہے۔ انہوں نے ریس کے پہلے مرحلے کافاصلہ ایک منٹ اور43 اعشاریہ 44 سکینڈزمیں جبکہ دوسرے مرحلے کا فاصلہ ایک منٹ 43 اعشاریہ 97 سیکنڈزمیں طے کیا، محمدکریم ایونٹ کےگولڈمیڈلسٹ امریکا کے ٹیڈ لیگیٹی سے 82 اعشاریہ 13 سکینڈزپیچھے رہے تاہم انہوں نے بھارتی اسکائر ہیمانشو ٹھاکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سرمائی کھیلوں کے جائنٹ سلیلوم ایونٹ جیسے مشکل کھیل میں جہاں پہلے مرحلےمیں 30 اوردوسرے میں 8 اسکائرزفنشنگ لائن تک بھی نہ پہنچ سکے اورراستے میں ہی ہمت ہارگئے،ایسے میں محمدکریم کی پرفارمنس نے پاکستانیوں کے حوصلے بلند کردئیے ہیں، وہ 22 فروری کواسکی انگ کےسلیلوم ایونٹ میں بھی شرکت کریں گے۔
Load Next Story