حکمراں قائداعظم کے اصولوں کو پامال کررہے ہیںمقررین
بانی پاکستان کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آج ملک میں سیاسی عدم استحکام موجودہ حکمرانوں کی منفی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
افسوس کہ حکمراں قائداعظم کے اصولوں کو پامال کررہے ہیں، اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کے سنہرے اصول سے پاکستان بنا اور انہی اصولوں پر چل کر ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنت پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے معززین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جعفریہ الائنس کے تحت قائداعظم محمدعلی جناح کی64 ویں برسی کی مناسبت سے مجلس ترحیم و تعزیتی جلسہ محفل شاہ خراساں میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ قائداعظم کا کارنامہ برصغیر کے مسلمانوں کو یکجا کرکے ایک آزاد ریاست کا قیام تھا۔
لیکن ان کی رحلت کے بعد ملت نے ان کی تعلیمات سے انحراف کیا جس کی وجہ سے ملک میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کو عروج حاصل ہوا، پاکستان عوامی تحریک سندھ کے صدر ڈاکٹر ایس ایم ضمیر نے کہا ہے کہ قائد اعظم کی فکر اور اقبال ؒ کا نظریہ پاکستان اسلامی اصولوں کے تابع تھا لیکن آج کا پاکستان جو تصویر پیش کررہا ہے وہ اقبال کے خواب اور جناح کی امیدوں سے متصادم ہے، وہ نارتھ ناظم آباد میں قائد اعظم کے یوم وصال کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔