کراچی میں شوہر کو کھانے میں زہر دیکر قتل کرنیوالی بیوی آشنا سمیت گرفتار
خاتون نے اعتراف کیا کہ واٹس اپ پر لاہور کے رہائشی سلمان سے دوستی ہوئی اور اس کے بنائے گئے منصوبے کے تحت زہر دیا
PESHAWAR:
پولیس نے 8 ماہ قبل شوہر کو کھانے میں زہر دے کر قتل کرنے والی بیوی اور اس کے مبینہ آشنا کو گرفتار کرلیا۔
انویسٹی گیشن ایسٹ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے شوہر کو گلشن اقبال میں ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر کھانے میں زہر دیکر قتل کیا تھا اور اپنے مبینہ آشنا کے ساتھ مل کر قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔
پولیس کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق 27 جون 2021 کو گلشن اقبال کے علاقے میں یوشع رضوان اپنی اہلیہ ارین جنت کے ساتھ ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر کھانا رہے تھے کہ بیوی نے اپنے شوہر کو کچھ لانے کو کہا اور اس دوران اس کی غیر موجودگی میں کھانے میں مبینہ طورپر زہر ملا دیا۔
مزیدپڑھیں: خواتین کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر جاری کرنے والی خاتون ہیکر گرفتار
تفتیشی افسران کے مطابق جیسے ہی مذکورہ نوجوان نے واپس آکر کھانا شروع کیا تو اس کی حالت خراب ہونے لگی اور خاتون نے منصوبہ بندی کے تحت گھر والوں کو طبعیت خراب ہونے کی اطلاع تاخیر سے دی، جس کے بعد نوجوان کو نجی اپستال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔
پولیس کے مطابق نوجوان کے مرنے پر اس کے والد محمد رضوان نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ان کے بیٹے کو زہر دیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران پولیس کو مقتول کی بیوہ پر شک ہوا اور اسے حراست میں لے لیا۔ بعدازاں خاتون نے اعتراف کیا کہ اس کی انسٹا گرام اور واٹس اپ پر لاہور کے رہائشی سلمان سے دوستی ہوگئی تھی اور اس کے بنائے گئے منصوبے کے تحت زہر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق دوران تفتیش مقتول کی بیوی نے اعتراف کیا کہ ملزم سلمان نے لاہور سے کوریئر سروس کے ذریعے زہر بھیجا تھا۔ پولیس نے خاتون کے بیان پر لاہور میں چھاپہ مارکر ملزم سلمان کو گرفتار کرکے کراچی منتقل کردیا۔