وزیرا عظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد فضل الرحمان اور زرداری کی ملاقات طے پاگئی

سابق صدر آصف علی زرادری 21 تاریخ (بروز پیر) مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کریں گے، ذرائع

زرائع کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ف کے سربراہ کی جانب سے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے—فائل فوٹو

LOS ANGELES,:
وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے لیے رابطوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے جبکہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری 21 تاریخ (بروز پیر) مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف اور فضل الرحمان کا پی پی کے بغیر بھی تحریک جاری رکھنے پراتفاق

زرائع کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ف کے سربراہ کی جانب سے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔


اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت ہوگی اور حکومتی اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے اہم سربراہی اجلاس میں استعفوں کے معاملے پر اختلافات سامنے آئے تھے، اور بعد ازاں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا یہی حتمی فیصلہ ہے، جب کہ اس بیان کی تصدیق مولانا فضل الرحمان نے بھی کی تھی کہ شاہد خاقان عباسی کے گھر میں ہونے والے ایک اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں تمام اپوزیشن جماعتیں حمایت کریں گے جب کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ (ن) کا ہی ہوگا۔

مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی استعفوں کے معاملے پر نو جماعتوں کی رائے کا احترام کرے

ان بیانات کے بعد پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم میں دوریاں نظر آنے لگیں اور ایک خبر سامنے آئی کہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پی پی کے بغیر بھی تحریک جاری رکھنے اور اتفاق ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی آتی ہے تو ٹھیک ورنہ اتحاد میں شامل 9 جماعتیں لائحہ عمل دیں گی۔

 
Load Next Story