کراچی میں لاہور کے مقابلے اسٹریٹ کرائمز کی شرح کم ہے صوبائی وزیر کا دعویٰ

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی شرح میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ حکومت سندھ کی تمام معاملات پر گہری نظر ہے، ناصر حسین شاہ

انہوں مزید کہا کہ کھیل کے میدانوں میں شادیاں کرنے والوں کے خلاف پہلے بھی بھرپور کاروائیاں کی گئی ہیں اور آئندہ بھی کی جاتی رہی گی—فائل فوٹو

WASHINGTON:
صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں لاہور کے مقابلے میں اسٹریٹ کرائمز کی شرح کم ہے۔

ماڈل پارک کورنگی زون کا افتتاح کے موقع پر ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی، لاہور کے مقابلے میں بہت بڑا شہر ہے اور اسٹریٹ کرائمز کی شرح شہر قائد میں لاہور کے مقابلے میں کم ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت سندھ کی ان تمام معاملات پر گہری نظر ہے۔


علاوہ ازیں انہوں مزید کہا کہ کھیل کے میدانوں میں شادیوں کی تقریب کا انعقاد کرنے والوں کے خلاف پہلے بھی بھرپور کاروائیاں کی گئی ہیں اور آئندہ بھی کی جاتی رہیں گی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا بلاتفریق عوام کی خدمت کرنا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ہے۔
Load Next Story