وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس پیکا آرڈیننس پر تنقید بلاجواز قرار

الیکٹرانک کرائم پر صدارتی آرڈیننس لانے سے کسی کی عزت کو اچھالا نہیں جاسکے گا، شرکا کا اتفاق

(فوٹو : فائل)

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم جلاس منعقد ہوا، شرکا نے پیکا آرڈیننس پر تنقید کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک کرائم پر صدارتی آرڈیننس لانے سے کسی کی عزت کو اچھالا نہیں جاسکے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دورہ روس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں دورہ روس انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس دورے سے پاکستان سمیت خطے پر اثر پڑے گا، روس اور پاکستان کے درمیان معاہدوں سے معاشی بہتری آئے گی۔


ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکٹرانک کرائم ایکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء نے پیکا آرڈیننس پر تنقید کو بلاجواز قرار دے دیا اور کہا کہ الیکٹرانک کرائم سے متعلق صدارتی آرڈیننس لانے سے کسی کی عزت کو اچھالا نہیں جاسکے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے اسلامی معاشرے کی عکاسی مغربی ممالک میں ملتی ہے، جان بوجھ کر پاکستان میں اخلاقیات کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
Load Next Story