ایئر فرانس نے یوکرین کیلئے پروازیں منسوخ کردیں
شہریوں کو بھی ملک چھوڑنے کی ہدایت
یوکرین کی سرحدوں پر روس کے فوجی دستوں کی تشکیل سے پیدا ہونے والے سیکورٹی خدشات کے باعث فرانس کی فضائی کمپنی 'ایئر فرانس' نے پیرس سے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے لئے کل کی متوقع پروازیں منسوخ کردیں۔
ایئر فرانس کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیرس اور کیف کے درمیان کل ہونے والی متوقع پروازوں کو دو طرفہ تعلقات کی بنیاد پر منسوخ کردیا گیا ہے۔مذکورہ فیصلہ خطے کی علاقائی صورتحال کو پیش نظر رکھ کر حفظ ماتقدم کے طور پر کیا گیا ہے اور صورتحال پر نظر ثانی کی جائے گی۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اتوار کو متوقع پروازوں کی منسوخی تاحال زیرِ بحث نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ایئر فرانس ہفتے میں 2 دن منگل اور اتوار کو پیرس سے کیف پروازیں چلائی جاتی ہیں۔
یاد رہے کہ یوکرین کی غیر معمولی صورتحال پر فرانس نے 19 فروری کو اپنے شہریوں کو نکلنے کی ہدایت کی تھی جبکہ سیاحت سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
اس سے قبل یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزیف بوریل نے کہا ہے کہ روس پر پابندیوں کا پیکج تیار کرلیا گیا ہے اور اب صرف روس کا یوکرین پر پہلے حملے کا انتظار ہے۔