بگ باس سےشہرت پانے والی عرفی جاوید حجاب کےحق میں بول اٹھیں

کسی لباس کا انتخاب کرنا خواتین کا حق ہے

عرفی جاوید حجاب کے حق میں بول اٹھیں

بگ باس اور سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید بھی حجاب کے حق میں بول اٹھیں۔

زی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر عریاں لباس پہننے کے باعث عرفی جاوید صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں رہتی ہیں تاہم بھارت میں جاری حجاب تنازعے پر انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ لباس کا انتخاب کرنا کسی بھی خاتون کا بنیادی حق ہے، جس پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔


انہوں نے کہا کہ اتنے سالوں کی لڑائی اس لیے نہیں تھی کہ ہم حجاب نہ پہنیں، اتنے سالوں کی لڑائی اس لیے تھی کہ خواتین جو چاہیں پہن سکیں۔ اگر کوئی لڑکی اسکول میں حجاب پہنتی ہے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں۔

عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ اگر ایک خاتون پارلیمنٹ یا سرکاری اداروں میں جو چاہے پہن سکتی ہے تو اسکول اور کالجز میں حجاب پہننے کوئی بڑی بات نہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سے نکالے جانے پر عرفی جاوید نے ہنگامہ کیا تھا جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شہرت ملی۔

عرفی نے دو ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ کبھی کسی مسلمان سے شادی نہیں کریں گی کیونکہ سوشل میڈیا پر کوئی نیم عریاں تصویر پوسٹ کرتی ہیں تو مسلمان مرد انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
Load Next Story