صدر مملکت کا گرین لائن بس میں سفر

گرین لائن بس سروس کی وجہ سے طویل سفر کا دورانیہ اب کم ہوگیا ہے، عارف علوی

گرین لائن بس میں وفاقی وزیر اور اراکین سندھ اسمبلی بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے (فوٹو، ایکسپریس)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گرین لائن بس میں مسافروں کے ساتھ نمائش چورنگی سے گرو مندر تک سفر کرتے ہوئے سروس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی گرین لائن بس منصوبہ کراچی کے لوگوں کی سہولت کے لیے شروع کیا گیا، یہ سروس شہریوں کو آرام دہ سفر فراہم کرے گی، گرین لائن بس سروس کی وجہ سے طویل سفر کا دورانیہ اب کم ہوگیا ہے۔


اس موقع پر صدر مملکت نے خواتین مسافروں سے بی آر ٹی گرین لائن بس منصوبے کے بارے میں ان کے خیالات بھی جاننے کی کوشش کی جس پر خواتین نے کہا وہ اس سروس سے مطمئن ہیں کیونکہ انہیں آرام دہ سواری میسر ہورہی ہے۔

مسافروں نے عارف علوی کو بتایا کہ وہ روزانہ بی آر ٹی میں سفر کرتی ہیں اور ان کے پاس بی آر ٹی گرین لائن ٹرانسپورٹیشن کارڈز بھی ہیں۔ خواتین مسافروں نے بس سروس پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں نمائش چورنگی کے بس اسٹیشن پہنچنے کے بعد ڈاکٹر عارف علوی نے گرین لائن بس میں سفر کرنے کے لیے اپنا ٹکٹ خریدا۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی اور سندھ سے پی ٹی آئی کے ایم پی ایز بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔
Load Next Story