آریان خان ویب سیریز کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار
آریان خان کی ویب سیریز اور فیچر فلم کو ان کے والد شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی پروڈیوس کرے گی
LONDON:
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار ہیں لیکن کیمرے کے سامنے نہیں بلکہ کیمرے کے پیچھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ عرصہ قبل منشیات کیس میں رہا ہونے والے آریان خان اب بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار ہیں۔ لیکن وہ اپنے والد کی طرح بطور اداکار نہیں بلکہ بطور مصنف بالی ووڈ میں انٹری دیں گے۔ آریان خان او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ویب سیریز یا فیچر فلم کے لیے کہانی لکھیں گے۔
رپورٹس کے مطابق آریان خان ویب سیریز لکھنے کے لیے ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے بات چیت کررہے ہیں اس کے علاوہ وہ ایک فیچر فلم پر بھی کام کررہے ہیں جسے ان کے والد شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی 'ریڈ چلی اینٹرٹینمنٹ' پروڈیوس کرے گی۔
اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو آریان خان کی او ٹی ٹی سیریز اس سال ہی شروع ہوسکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ویب سیریز کی کہانی ایک دیوانے مداح کے گرد گھومتی ہے۔ آریان اس پروجیکٹ پر اپنے شریک مصنف بلال صدیقی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ آریان خان نے 2020 میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے گریجویشن کیا تھا۔ ان کے پاس فائن آرٹس، سینیمیٹک آرٹس، فلم اور ٹیلی ویژن پروڈکشن میں بیچلرز کی ڈگری ہے اور وہ اپنی تعلیم کو اب اپنے کام میں لانا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب شاہ رخ خان کی بیٹی اور آریان خان کی بہن سہانا خان بھی فلموں میں انٹری کے لیے تیار ہیں۔ تاہم وہ اپنے بھائی کے برعکس کیمرے کے سامنے کام کرنے کی خواہشمند ہیں اور مبینہ طور پر نیٹ فلکس کی ویب سیریز کے ذریعے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ڈیبیو کریں گی۔ اس ویب سیریز کی ہدایت کاری معروف ہدایت کارہ زویا اختر کریں گی اور یہ ویب سیریز مقبول آرچی کامکس پر مبنی ہوگی۔