ماضی کی معروف اداکارہ میناکشی ششادری کو پہچاننا ناممکن

تصویر میں اداکارہ 80 اور 90 کی دہائی کی میناکشی سے بالکل مختلف نظر آرہی ہیں

اداکارہ میناکشی 1995 میں شادی کرکے امریکا شفٹ ہوگئی تھیں فوٹوسوشل میڈیا

لاہور:
ماضی کی معروف اداکارہ میناکشی ششادری نے اپنی حال ہی میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں انہیں پہنچاننا تقریباً ناممکن ہے۔

80 کی دہائی میں بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ میناکشی ششادری نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے لیکن فلم ''دامنی'' میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اداکارہ میناکشی 1995 میں شادی کرکے امریکا شفٹ ہوگئی تھیں اور شادی کے بعد سے انہوں نے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ تاہم وہ سوشل میڈیا پر کبھی کبھی اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔


حال ہی میں میناکشی ششادری نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے بال چھوٹے اور آنکھوں پر چشمہ نظر آرہا ہے۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے مختصر کیپشن لکھا ''نیو لُک''۔

اداکارہ میناکشی کی حالیہ تصویر کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے کیونکہ اس تصویر میں وہ 80 اور 90 کی دہائی کی میناکشی سے بالکل مختلف نظر آرہی ہیں یہاں تک کہ انہیں پہچاننا بھی تقریباً ناممکن ہوگیا ہے۔

Load Next Story