پاکستان سے دبئی جانے والوں کے لیے ائرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم

تاہم مسافروں کو ائرپورٹس پر 48 گھنٹے قبل کیا گیا نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا یوگا

تاہم مسافروں کو ائرپورٹس پر 48 گھنٹے قبل کیا گیا نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا یوگا (فوٹو : فائل)

یو اے ای حکومت نے پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کے لیے ائرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دبئی جانے والے مسافروں کے لیے ائرپورٹس پر ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے تاہم مسافروں کو ائرپورٹس پر 48 گھنٹے قبل کیا گیا نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا یوگا۔


اطلاعات کے مطابق 48 گھنٹے کا وقت لیبارٹری کو دیے گئے سیمپل کے وقت سے شروع ہوگا، دبئی پہنچنے پر بھی مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا اور مسافر ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک سیلف قرنطینہ کریں گے۔

یاد رہے کہ دبئی ٹرانزٹ کرنے والے تمام مسافروں کو پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ دکھانا لازمی نہیں سوائے ان کے جنہیں آخری منزل پہنچنے پر پی سی آر نیگیٹو دکھانا ہو۔

 
Load Next Story