کے الیکٹرک صارفین کے لئےبجلی3 روپے40 پیسے مہنگی ہونے کاامکان
درخواست منظورہونے کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر4 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا
ISLAMABAD:
کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے اضافے کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی 3 روپے40 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔ اضافے کی درخواست جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔
نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت یکم مارچ کوکرے گا۔ درخواست منظورہونے کی صورت میں کے الیکٹرک کے صارفین پر4 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
کےالیکٹرک نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بھی درخواست دے دی۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 30 پیسے سستی کرنے کی درخواست دی ہے۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پرسماعت بھی یکم مارچ کوہوگی۔