آرمی چیف سے یورپی یونین کے ایلچی برائے انسانی حقوق کی ملاقات
افغانستان میں انسانی صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، آئی ایس پی آر
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین (ای یو) کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق ایمون گلمور نے راولپنڈی جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت افغانستان میں انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان میں انسانی صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی معاملات اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ سفارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مشترکہ مفاد کی بنیاد پر تعلقات کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
ایمون گلمور نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔