کارپوریٹ سیکٹرکی فلاحی امداد2012میں41ارب تک بڑھ گئی
سب سے زیادہ عطیات دینے والی کمپنیوں کووزیرخزانہ نے کارپوریٹ فلنتھرافی ایوارڈ دیے
کارپوریٹ سیکٹر کی جانب سے سماجی بہتری اور رفاحی کاموں میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے سبب گزشتہ12سال کے دوران کارپوریٹ فلنتھرافی کے حجم میں 18فیصد اضافہ ہوا ہے، سال 2012میں پبلک لسٹڈ کمپنیوں نے 4.1ارب روپے کے عطیات دیے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سال 2012 کی سب سے زیادہ عطیات دینے والی کمپنیوں کو پی سی پی کے کارپوریٹ فلنتھرافی ایوارڈ دیے۔ ایوارڈز کی تقسیم کی یہ تقریب پاکستان سینٹر برائے فلانتھرافی ( پی سی پی ) نے گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد کی، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یواین ڈی پی) کی طرف سے تقریب کواسپانسر کیا گیا تھا، سال 2012کی ٹاپ 5کے ایوارڈز حاصل کرنے والی پبلک لسٹڈ کمپنیوں میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ، ایچ بی ایل، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، نیشنل بینک پاکستان اور لکی سیمنٹ شامل ہیں، اسی زمرے میں موجود سب سے زیادہ عطیات دینے والی نان لسٹڈ کمپنیوں میں یونس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، ڈیسکون انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، قرشی انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ، زہرا اور زیڈ زیڈ احمد فاؤنڈیشن اور Fatime شوگر ملز لمیٹڈ شامل ہیں۔
قبل از ٹیکس منافع کے 1فیصد کے مطابق عطیات کے لیے ٹاپ 5ایوارڈیافتگان لسٹڈ کمپنیوں میں ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، پاکستان سروسز لمیٹڈ، کرم سیرامکس لمیٹڈ، جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز لمیٹڈ اور کریسنٹ اسٹیل اور الائیڈ پروڈکٹس لمیٹڈ شامل ہیں، اس زمرے میں نان لسٹڈ ٹاپ 5کمپنیوں میں Madrigal اسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، MAS ٹیکسٹائلزپرائیویٹ لمیٹڈ، سیمسول انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ، الحمرہ فیبرکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور ڈالر ایسٹ ایکسچینج کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کی شرکت ایک انمول قومی وسیلہ ہے۔ چیئرمین پی سی پی بورڈ ڈاکٹر شمس لاکھا نے استقبالیہ خطبہ دیا۔