ایف آئی اے کی کارروائیاں بلیک میلنگ اور مالی فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
خواتین کو ہراساں کرنے، بلیک میلنگ اور مالی فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے
LOS ANGELES:
ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ نے مختلف کارروائیاں کر کے بلیک میلنگ اور مالی فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ نے آپریشن سائبر اسٹروم کے تسلسل میں خواتین کو ہراساں کرنے، بلیک میلنگ اور مالی فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض کے مطابق ٹیم نے مقدمہ اندراج کے بعد جمشید علی ولد جاوید علی نامی ایک ملزم کو کراچی سے گرفتار کیا۔ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون شکایت کنندہ کے قابل اعتراض ڈیٹا کو بلیک میل کرنے، ہراساں کرنے اور شیئر کرنے میں ملوث ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق دوسرے ملزمان مین یعقوب اور جنید حسین کو کراچی سے گرفتار کیا، جو الیکٹرانک فراڈ، جعلسازی، دھوکہ دہی اور نقالی اور شکایت کنندہ اور دیگر معصوم لوگوں کو دھوکا دہی میں ملوث ہیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائم حیدرآباد کی ٹیم نے مقدمے کے اندراج کے بعد مدثر ولد محبت خان نامی ایک ملزم کو بدین سے گرفتار کیا۔ ملزم ایک شخص کو ہراساں، بلیک میل کرنے اور متاثرہ کی قابل اعتراض/ فحش تصویر اور ویڈیوز پھیلانے میں ملوث ہےْ
علاوہ ازیں ایف آئی اے سکھر نے درج مقدمے میں افسر راجپوت نامی ایک ملزم کو گرفتار کیا، جو ہراساں کرنے، بلیک میل کرنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے متاثرہ کی قابل اعتراض/فحش تصویر اور ویڈیوز پھیلانے میں ملوث ہے۔