یوکرین کے سرکاری محکموںبینکوں پرسائبرحملے

سائبرحملوں میں یوکرین کے سرکاری دفاتراوربینکوں کونشانہ بنایا گیا

سائبر حملوں سے متاثرویب سائٹس بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،یوکرینی حکام:فوٹو:فائل

یوکرین کے مختلف سرکاری محکموں اوربینکوں کی ویب سائٹس پرسائبرحملے کئے گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے محکمہ خارجہ سمیت دیگرسرکاری اداروں کی ویب سائٹس پرسائبرحملوں کے نتیجے میں یہ ویب سائٹس بند ہوگئیں ہیں۔


یوکرین کے ڈیجٹل ٹرانسفارمیشن کے وزیرکے مطابق بینکوں کے سسٹمز پرسائبرحملوں سے لین دین کا نظام متاثرہوا ہے۔

یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ سائبرحملوں سے متاثر ویب سائٹس کوبحال کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
Load Next Story