وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر سے ون آن ون ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی اور توانائی کے شعبے میں تعاون،گیس پائپ لائن سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا

تین گھنٹے سے زائد جاری ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو روسی میڈیا)

کراچی:
وزیر اعظم عمران خان کی ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ون آن ون اہم ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور گیس پائپ لائن منصوبے سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بین الاقوامی اور روس کی سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں دو طرفہ امور، خطے کی صورتحال اور خصوصاً افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ بعد ازاں روسی صدر کی جانب سے وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی خطے اور جنوبی ایشیاء کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، روسی صدر اور وزیراعظم عمران خان نے باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
Load Next Story