سابق اولمپیئن رشید الحسن نے پی ایچ ایف کو 25 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
فیڈریشن سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ
ISLAMABAD:
سابق اولمپیئن رشید الحسن نے شہرت، عزت اور ساکھ کو ناقابل تلافی پہنچانے کے الزام میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔
سابق اولمپیئن کی جانب سے وکیل کے ذریعے پی ایچ ایف کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فیڈریشن نے اپنے قانونی مینڈیٹ سے تجاوز کرتے ہوئے بیان پر وضاحت طلب کی اور پھر از خود تحقیقاتی کمیٹی قائم کرکے اس کے رو برو پیش ہونے کا حکم دیا، حالانکہ رشید الحسن کا فیڈریشن سے کوئی تعلق نہیں اور نہ وہ اس کے عہدیدار ہیں۔
ذرائع ابلاغ پر خبر نشر اور شائع ہونے سے اولمپیئن کی شہرت، عزت اور ساکھ کو ناقابل تلافی زرک پہنچی اور شدید ذہنی کوفت، الجھن اور ناقابل علاج نقصان پہنچا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ایچ ایف اپنے تحریری فیصلے سے دستبردار ہونے کے ساتھ معافی مانگے اور بطور ہرجانہ 25 کروڑ روپے ادا کیے جائیں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان کے بارے میں توہین آمیز بیان دینے کے الزام میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپئین رشیدالحسن پر 10 سالہ پابندی عائد کی تھی جبکہ لاس اینجلس اولمپکس کی گولڈ میڈلسٹ پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن نے اپنے الفاظ پر قائم رہنے کا اعادہ کرتے ہوئے پابندی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔