پی ایس ایل کے معیار نے سابق انگلش کرکٹر کا دل جیت لیا

سابق انگلش کرکٹر کا ٹویٹ

فوٹو: کرک انفو

NOWSHERA:
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کرکٹ کے معیار نے سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا دل جیت لیا۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملتے ہیں جبکہ ڈومیسٹک ایونٹ ہونے کے باوجود دیگر لیگز کے مقابلے کم اور انتہائی سنسنی خیز میچز ہوتے ہیں۔

مائیکل وان نے کہا کہ پی ایس ایل کے اختتام تک شائقین کی دلچسپی برقرار رہتی ہے جب کہ دیگر ٹورنامنٹ میں ایسا نہیں ہوتا، جس سے شائقین خوب محظوظ ہوتے ہیں۔


سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ معیار کے مقابلے میں پی ایس ایل، آئی پی ایل سے دور نہیں۔ پاکستان کے اس ڈومیسٹک ایونٹ میں دنیا کے بہترین کرکٹرز ایکشن میں ہوتے ہیں۔
Load Next Story