روس یوکرین کشیدگی بحر اسود میں ترک مال بردار جہاز نشانہ بن گیا
آج صبح یوکرین کے قریب 2 روسی بحری جہازوں پر بھی حملہ ہوچکا ہے، روسی میڈیا
ISLAMABAD:
بحرِ اسود میں موجود ایک ترک سامان بردار جہاز یوکرین کی حدود کے قریب میزائل حملے کا نشانہ بن گیا۔
ترک نشریاتی ادارے این ٹی وی کے مطابق جوپیٹر نامی ترک بحری جہاز یوکرین کے شہر اوڈیسہ سے رومانیہ جارہا تھا جب اُسے شہر کے 50 میل کی دوری پر میزائل لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز پر موجود عملہ محفوظ ہے جبکہ ترک بحریہ کے جنرل ڈائرکٹریٹ نے بھی کہا ہے عملے کی جانب سے کوئی امداد طلب نہیں کی گئی ہے۔
یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ میزائل کہاں سے آکے گرا تاہم اس سے قبل آج صبح 2 روسی جہازوں پر بھی میزائل حملہ ہوچکا ہے۔ روسی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آج صبح SGV-FLOT اور SERAPHIM SAROVSKIY نامی دو جہازوں پر یوکرینی افواج نے میزائل حملہ کیا تھا۔