قتل کا الزام ثابت ہونے پر ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر کو عمر قید

ملزم نے 2012 میں انیس نامی شہری کو قتل کیا تھا، پراسیکیوشن

(فوٹو: فائل)

LONDON:
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ایم کیو ایم کے کارکن کو عمر قید کی سزا سنادی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے شہری انیس کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ پراسیکیوشن جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی جس پرعدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے اور اے ٹی اے دفعات کے تحت ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر ملزم افسر حسین عرف رضوی کو 2 مرتبہ عمر قید کی سزا کا حکم دیا۔

رینجرز پراسیکیوٹر رانا خالد نے موقف اپنایا تھا کہ ملزم نے 2012 میں شہری انیس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، ملزم کے خلاف نبی بخش تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم افسر حسین کو رینجرز نے گرفتار کیا تھا، جس کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، ملزم قتل کے دیگر مقدمات میں بھی ملوث ہے۔
Load Next Story