یوکرین کا فوجی طیارہ گر کرتباہ5 افراد ہلاک

حادثے کا شکارہونے والے طیارے میں 14 افراد سوار تھے،یوکرینی حکام

یوکرین کا فوجی طیارہ دارالحکومت کیف کے قریب گرکرتباہ ہوا:فوٹو:انٹرنیٹ

RAWALPINDI:
یوکرین کا فوجی طیارہ دارالحکومت کیف کے قریب گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔


غیرملکی خبرایجنسی نے یوکرین کی ایمرجنسی سروسز کے حوالے سے بتایا کہ یوکرین کا ایک فوجی طیارہ دارالحکومت کیف کے قریب گرکرتباہ ہوگیا۔ طیارے میں 14 افراد سوارتھے۔

یوکرینی حکام کے مطابق طیارے کے حادثے میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے مختلف علاقوں میں روسی فوجیوں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ روسی طیاروں نے مختلف مقامات پربمباری بھی کی۔
Load Next Story