پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی ہائی الرٹ باب دوستی دوسرے روز بھی بند

نامعلوم افراد نے کلی شیخ لال محمد کے مقام پر باڑ کو اکھاڑنے کی کوشش کی اور منع کرنے پر فائرنگ کردی، سیکیورٹی حکام

نامعلوم افراد نے کلی شیخ لال محمد کے مقام پر باڑ کو اکھاڑنے کی کوشش کی اور منع کرنے پر فائرنگ کردی، سیکیورٹی حکام۔ فوٹو:فائل

WASHINGTON:
پاک افغان سرحد پر پاکستان کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں اور فورسز ہائی الرٹ کردی گئی ہیں، جب کہ باب دوستی بھی دوسرے روز بند ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک افغان سرحد پر گزشتہ روز فائرنگ کے تبادلے کے بعد باب دوستی کو بند کردیا گیا تھا جو آج دوسرے روز بھی بند رہا، باڈر پر درپیش مسائل کی حل کے لیے فلیگ میٹینگ ہوئی تھی، جو بے نتیجہ اختتام پزیر ہوگئی تھی۔

سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے کلی شیخ لال محمد کے مقام پر باڑ کو اکھاڑنے کی کوشش کی تھی، پاکستانی فورسز نے انہیں للکارا ، اور انہیں باڑ اکھاڑنے سے منع کیا، تاہم دوسری جانب سے پاکستانی فورسز پر فائرنگ شروع کردی گئی، اور پھر دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے بعد باب دوستی کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پاکستان کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور فورسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
Load Next Story