یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبا کو فوری طور پر ٹرنوپل شہر پہنچنے کی ہدایت

ایک فوکل پرسن بھی دارالحکومت کیف میں پاکستانی طلباء کی سہولت کے لیے دستیاب ہے، سفارتخانہ یوکرین

ایک فوکل پرسن بھی دارالحکومت کیف میں پاکستانی طلباء کی سہولت کے لیے دستیاب ہے، سفارتخانہ یوکرین۔ فوٹو:فائل

یوکرین میں قائم پاکستان سفارت خانے نے وہاں پھنسے تمام پاکستانی طلبا کو ملک سے نکلنے کے لیے فوری طور پر ٹرنوپل شہر پہنچنے کی ہدایت کردی۔

یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یوکرین میں پاکستان کا سفارت خانہ 25 فروری 2022ء سے ٹرنوپل میں مکمل طور پر فعال ہے، سفارت خانے کا ایک فوکل پرسن بھی دارالحکومت کیف میں پاکستانی طلباء کی سہولت کے لیے دستیاب ہے، جن سے (سیل نمبر + 380681734727 ) پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


پاکستان سفارت خانے نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں موجود تمام پاکستانی طلباء انخلاء کے لیے جلد از جلد ٹرنوپل شہر پہنچ جائیں، اور ٹرنوپل میں فوکل پر سن ڈاکٹر شہزاد نجم سے موبائل نمبر 380979335992 اور+380632288874) پر رابطہ کریں تاکہ انہیں نکالا جاسکے۔

سفارت خانے نے بتایا ہے کہ ٹرینیں کام کر رہی ہیں اور کھارکیو سے لیوو ٹرنوپل تک ٹکٹ دستیاب ہیں، جن شہروں میں جہاں اس وقت پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں ہے، تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سفارت خانے نے متعلقہ اعزازی تعلیمی مشیر کو نقل و حمل کا انتظام کرنے اور طلباء کو ٹرنوپل لانے کا کام سونپا ہے۔
Load Next Story