انڈونیشیا میں ٹیچرز نے طلبہ کے موبائل فونز جلادیئے ویڈیو وائرل

طلبہ ٹیچرز سے درخواست کرتے رہ گئے

انڈونیشیا میں ٹیچرز نے طلبہ کے موبائل فونز جلادیئے (فائل فوٹو)

انڈونیشیا میں موبائل فونز اسکول لانے پر ٹیچرز نے بچوں کے موبائل فون جلادیئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر انڈونیشیا کے اسکول کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کلاس کے دوران طلبہ کے موبائل استعمال کرنے پرخاتون ٹیچر کا سخت رد عمل سامنے آیا۔








View this post on Instagram


A post shared by Fakta Indo | Berita Indonesia (@fakta.indo)




ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ بچوں کی جانب سے موبائل فونز اسکول لانے پر ٹیچرز نے طلبہ کے فونز ضبط کرکے انہیں ڈرم میں بھڑکتی آگ میں ڈال دیا۔
دوسری جانب اس دوران طلبہ ٹیچرز سے موبائل فون آگ میں نہ پھینکنے کی درخواست کرتے رہے لیکن ٹیچرز نے ایک نہ سنی۔

View this post on Instagram

A post shared by Fakta Indo | Berita Indonesia (@fakta.indo)

Load Next Story