روس یوکرین جنگ سے متعلق 24 سال قبل ہونے والی پیش گوئی کی ویڈیو سامنے آگئی

اس سے قبل کئی سال قبل ٹرمپ کے امریکی صدر بننے، بیروت دھماکوں کی پیش گوئی بھی کی گئی تھی

روس نے گزشتہ روز روس نے یوکرین پر حملہ کیا، پہلے روز فوجیوں سمیت 137 یوکرینی شہری ہلاک ہوئے (فوٹو انٹرنیٹ)

ISLAMABAD:
سوشل میڈیا صارف کا دعویٰ ہے کہ 24 برس قبل مستقبل کے واقعات و حالات دکھانے کے حوالے سے مشہور کارٹون سیریز 'سمپسنز' میں روس یوکرین جنگ کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی اور پھر تصادم کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے اس سے مماثلث رکھتی ویڈیو شیئر کی۔

انٹرنیٹ پر 'سمپسنز' کی ایک قسط کا چھوٹے سا کلپ شیئر کیا گیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ اس ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ دو کردار امریکا اور روس آمنے سامنے بیٹھ کر جارحانہ انداز سے بات کررہے ہیں۔


اس دوران امریکا نے روس پر رعب جمانے کی کوشش کی تو روس کے لیے مختص ٹیبل پر بیٹھے کردار نے سامنے رکھی پلیٹ کو گھما دیا، جس کے دوسرے طرف سویت یونین کا نام لکھا تھا۔
Load Next Story