تحریک عدم اعتماد حکومت کا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکین سے رابطوں کا فیصلہ


ذرائع کے مطابق اجلاس کے فیصلوں سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔—فائل فوٹو
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ رابطوں کے لیے وفاقی وزرا کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور وفاقی وزرا انفرادی طور پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان سے رابطہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سے رابطہ کیا جائے گا جبکہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک پیش ہوئی تو کوئی حکومتی رکن اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔
اس حوالے سے بتایا کہ اجلاس کے فیصلوں سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔