یوکرینی فوجی نے ملکی دفاع کے لیے انتہائی قدم اٹھالیا

یوکرینی اہلکار کے اقدام کی وجہ سے روسی افواج لمبا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوئی

فوٹو: رائٹرز

ISLAMABAD:
ملکی دفاع کی خاطر یوکرینی فوجی نے کریمیا سے یوکرین کو ملانے والے پل کو خود پر بارود لگا کر دھماکے سے اڑا دیا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر ٹینکوں سے حملہ کیا گیا تو میرین بٹالین کے انجینئر وٹالی سکاکون وولوڈیمیرووچ کو جنوبی صوبے کھیرسن کے ہینیچسک پُل پر تعینات کیا گیا۔


یوکرین فوج کے جنرل اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے فیصلہ کیا کہ روسی ٹینکوں کو روکنے کا واحد راستہ پُل کو اڑانا ہے اور اس ضروری کام کے لیے رضاکارانہ خدمات وٹالی سکاکون نے انجام دیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار کو اندازہ تھا کہ اس کی تعیناتی اس کی موت کا سبب بنے گی اور وہ اپنے ملک کے لیے جان قربان کرے گا تاہم اس نے یہ کرنے میں ذرا دیر نہیں لگائی۔

یوکرینی فوجی کے ملکی دفاع کی خاطر جان قربان کرنے کے باعث روسی افواج کو لمبا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا۔
Load Next Story