بجلی وگیس چور پکڑنے کیلیے ایف آئی اے کی حکمت عملی تیار

ایف آئی اے نے چوروں کو پکڑنے کے لیے گھروں کی تلاشی کی اجازت کا مطالبہ کردیا.

ایف آئی اے نے چوروں کو پکڑنے کے لیے گھروں کی تلاشی کی اجازت کا مطالبہ کردیا. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ایف آئی اے نے بجلی اورگیس چوروں کو پکڑنے کیلیے گھروں کی تلاشی لینے کی اجازت دیے جانیکا مطالبہ کیاہے۔


ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے بجلی وگیس چوروںکوپکڑنے کیلیے ایک حکمت عملی تیارکی ہے جس کے ورکنگ پیپرمیں موقف اپنایاگیاہے کہ بجلی،گیس چوری سے متعلق مشتبہ صارفین کے گھروںکی تلاشی لینے اختیاردیاجائے۔ ایف آئی اے حکام آج (جمعرات) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میںبھی اس مطالبے کی تائید حاصل کرنے کی کوشش کریںگے۔ ایف آئی اے کا موقف ہے کہ گھروں کی تلاشی کااختیار نہ ہونے کی وجہ سے موثرکارکردگی نہیں دکھائی جاسکتی۔ ورکنگ پیپرکے مطابق ایف آئی اے کاکہناہے نیب کے طریقہ کارکوسامنے رکھتے ہوئے چوروںکوپکڑنے اور وصولیوں پر ایف آئی اے کو2.5 فیصدحصہ بطورانعام ملنا چاہیے۔
Load Next Story